کاروار:30؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے آمدلی اورماجالی میں محکمہ ایکسائز کے اہلکار نےچھاپہ ماری کرتےہوئے 1لاکھ روپیوں سے زائد مالیت کی غیر قانونی گوا شراب کو ضبط کرلیاہے۔
سنیچر کی رات آمدلی کے ہریجن کیری کے ایک گھر کے قریب غیر قانونی گوا کی شراب چھپا رکھنے کی مصدقہ خبر پر ایکسائز افسران نے چھاپہ مارا۔ چھاپہ ماری کے دوران ملزم فرار ہوئے۔ یہاں 256.140لیٹر گوا شراب، 60لیٹر گوا بئیر کو ضبط کرتےہوئے افسرا ن نے کیس درج کرلیا ہے۔ ضبط شدہ شراب کی مالیت اندازاً 85200روپئے بتائی گئی ہے۔
اتوار کی علی الصبح ماجالی سیمنٹ فیکٹری کے عقب والے جنگل میں کارروائی کرتےہوئے افسران نے 28400روپئے مالیت کی غیر قانونی شراب ضبط کی۔ جس میں 70.50لیٹرگواشراب اور 48لیٹر گوا بئیر شامل ہے۔ معاون کمشنر وائی آر موہن کی رہنمائی میں ایکسائز عملےنےکارروائی انجام دی۔